• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے ، بشارت راجہ

راولپنڈی(اپنےرپورٹرسے، سٹاف رپورٹر ) ایسٹر کے موقع پر صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے سی پی او عباس احسن کے ہمراہ راولپنڈی شہر کے مختلف گرجاگھروں کا دورہ کیا۔سی پی او نے وزیر قانون کو سکیورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی جس پر صوبائی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا۔صوبائی وزیرقا نون و بلدیات نے کہا کہ تمام اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے اب تک پاکستان کی ترقی میں ا قلیتوں خصوصاََ مسیحی برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
تازہ ترین