• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولیاءاللہ کا پیغام امن، محبت ،بھائی چارےکافروغ ہے:مقررین

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، شفقت حسنین بھٹہ، دربار عالیہ حضرت سخی سلطان علی اکبر شمسی ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید مشاہد عباس شمسی ، سجادہ نشین حضرت امام بری سرکار ؒ مخدوم سید حسن رضا مشہدی، سید طالب حسین پرواز،پی پی رہنما عابد ہ حسین بخاری نے کہا ہے کہ صیہونی قوتیں دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں لیکن اولیاءاللہ کے پیغام کو عام کو عام کرکے ہی امن، اخوت ،بھائی چارے اور محبت کی فضا کو قائم رکھا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت سخی سلطان علی اکبر شمسی ؒ سورج میانی کے 447ویں عرس کی اختتامی تقریب میں دستار بندی کے موقع پر دور دراز سے آنے والے زائرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مخدوم سید صفت رضا شمسی، مخدوم سید ڈاکٹر محمد ارشد شمسی ، مخدوم سید ظہور حسین شمسی، سیاسی و سماجی رہنما شاہد رضا صدیقی، سید مطلوب بخاری،،حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، ڈاکٹر غضنفر ملک، چوہدری جنید انور، قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری ملک صدیق تھہیم ودیگر کی دستار بندی کی گئی۔
تازہ ترین