• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارپوریشن کے سلاٹر ہائوس میں قصائیوں سے بھتہ وصولی

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کے سلاٹر ہائوس میں ٹھیکیدار کی جانب سےقصائیوں سے لوٹ مار ، بھتہ وصولی کیلئے سیکڑوں قصائیوں کو شہر میں جانورذبح کرنے کی اجازت دے دی ہے ہر قصاب سے روزانہ 500سے 1000روپے کی وصول کئے جارہے ہیں میونسپل کارپوریشن اور ضلعی حکومت کا عملہ خاموش تماشائی بن کر رہ گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے سلاٹر ہاوس کے ٹھیکیدار نے بھتہ خوری کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں ، قصائیوں کو شہر میں جانور ذبح کرنے کی اجازت دیدی ہے سلاٹر ہائوس میں چھوٹے جانور ذبح کرنے کی فیس 40روپے ہے جبکہ پرچی پر بڑا جانور لکھ کر 100روپے وصول کئے جارہے ہیں ا سی طرح گائے کے4 ٹکڑوں سے علیحدہ علیحدہ 150روپے فی کس وصولی کی جارہی ہے جبکہ ایک گائے یا بچھڑے پر حکومتی فیس 100روپے ہے، بتایا گیا ہے کہ شہر بھر میں تقریبا ً 900سے 1000جانور غیر قانونی طور پر ذبح کئے جاتے ہیں ، قصائیوں سے بھتہ کی مد میں ماہانہ ایک کروڑ روپے کی وصولی کی جارہی ہے جبکہ حکومتی خزانہ میں ماہانہ چند لاکھ روپے جمع کرائے جارہے ہیں، قصائیوں نے سی او ملتان اقبال فرید سے کارروائی کامطالبہ کیا ہے، میونسپل کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سرکاری ملازمین سلاٹر ہائوس کو چیک کرر ہے ہیں شکایات کا نوٹس لیکر جلد کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین