• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری کمیونٹی نے بھارتی عزائم ناکام بنائے،اظہر صادق

برمنگھم(نمائندہ جنگ) برطانیہ کی برٹش کشمیری کمیونٹی نے نامساعد حالات اور دشواریوں کے باوجود بھی جہاں  اس دیار غیر میں اپنانام اور مقام بنایا وہیں تحریک آزادی کشمیر کو صحیح معنوں میں عالمی سطح پراجاگر کرکے بھارتی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا، برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے لئے جدوجہد کیساتھ ساتھ ان کا مختلف رفاعی اور سماجی شعبوں میں کلیدی کردار بھی قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کااظہار کشمیر پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی امیدوار اورالحسن فائونڈیشن کے چیئرمین چوہدری اظہر صادق نے دورہ برطانیہ کے دوران برمنگھم میں سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عارف داد کی جانب سے اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی چوہدری حکمداد کی صدارت میں ہونے والی اس استقبالیہ دعوت میں سابق کونسلر بشارت داد، چوہدری جاوید، چوہدری ادریس داد، چوہدری وقاص داد اور دیگر نے بھی شرکت کی، میزبان تقریب چوہدری عارف داد نے انہیں رفاعی ادارے الحسن فائونڈیشن رٹہ میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ الحسن فائونڈیشن یتیم، بے سہارا اور غریب بچوں کی صحیح معنوں میں تعلیمی کفالت کررہا ہے۔ چوہدری اظہر صادق نے بھی بھرپور تعاون پر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین