• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی مقدونیہ میں 56غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) شمالی مقدونیہ میں پولیس نے ایک وین میں چھپے ہوئے 58 غیرقانونی تارکین وطن کو برآمد کر لیا ہے، جن میں 56پاکستانی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ایک مشتبہ وین کو روک کر تلاشی لی گئی، تو اس میں 58 غیرقانونی تارکین وطن چھپے ہوئے تھے، جن میں 56 پاکستانی اور دو شامی شہری تھی۔ پولیس کے مطابق یہ وین کوسووو سے شمالی مقدونیہ میں داخل ہوئی تھی۔پکڑے گئے ان تارکین وطن کو یونانی سرحد کے قریبی علاقے گیوگیلیجا میں واقع ایک مہاجر مرکز منتقل کیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ بہت سے تارکین وطن یونان اور کوسووو سے مقدونیہ اور پھر شمالی اور مغربی یورپی ممالک کی جانب جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان تارکین وطن کی اسمگلنگ کے شبے میں تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین