• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی تیل،گیس،بجلی دینے، گوادرچاہ بہار ملانے کی پیشکش

تہران (ایجنسیاں)ایران نے پاکستان کو تیل ‘ گیس دینے ‘بجلی برآمد بڑھانے اورگوادرچاہ بہار بندرگاہ کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے ملانے کی پیشکش کردی ۔وزیراعظم عمران خان کے دوروزہ دورہ ایران کے موقع پر پیر کو مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدرحسن روحانی نے عمران خان کو پیشکش کی کہ تہران پاکستان کی تیل وگیس کی ضروریات پوری کرنےاور بجلی کی برآمد 10گناتک بڑھانے کیلئے تیار ہے‘چاہ بہار اور گوادر بندرگاہ کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کیا جائے گا‘ان کا کہناتھاکہ فریقین نے گیس پائپ لائن پاکستان کے ساتھ جوڑنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

تازہ ترین