کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 33اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ،مہم میں 10ہزار 9سو 77 ٹیمیں حصہ لے رہی جبکہ ایف سی ،پولیس اور لیویز کے اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہونگے تفصیلات کےمطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 33 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کاآغاز ہوگیاہے انسداد پولیو مہم میں 24لاکھ69 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے مہم کیلئے 10ہزار977ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 8ہزار886موبائل ٹیمیں،652فکسڈ سائٹ اور951ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں،مہم کے لئے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ٹیموں کو ایف سی ،پولیس اور لیویز کی مدد بھی حاصل ہوگی ۔