• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کم جونگ کا روس میں ذاتی پروٹوکول توجہ کا مرکز


شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ین روس پہنچنے کے بعد اپنے ذاتی پروٹوکول کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

روس میں صدرپیوٹن سے ملاقات کیلئے آنے والے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ین ایک بار پھرمسلسل اپنے پرائیوٹ باڈی گارڈز کے حصار میں ہیں۔

کم جونگ اپنی خصوصی آرمرڈ ٹرین کے ذریعے روسی شہر Vladivostok پہنچے تو ٹرین کے اسٹیشن پر رکنے سے قبل ہی انکے باڈی گارڈز نیچے اْتر آئے اور ٹرین کے بیرونی حصے کی صفائی کرنے لگے۔

اسٹیشن سے کم جونگ کے روانہ ہونے پر سوٹ میں ملبوس اہلکاروں نے ان کی لیموزین کو گھیرلیا اور گاڑی کے ساتھ ساتھ دوڑتے رہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ویتنام میں امریکی صدر سے ملاقات کیلئے جانے والے کم جونگ اپنی سخت سیکورٹی کے باعث عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین