• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 448 پولیو ورکرز ملازمت سے فارغ

پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی سرانجام نہ دینے پر 448 پولیو ورکرز کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔

پولیو ورکرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو مہم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور ان کو ڈیوٹی نہ دینے والے پولیو اسٹاف کے بارے میں بھی بتا یا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے ڈیوٹی نہ دینے والے اہلکاروں کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کیے ان میں 41 ایریا سپروائزر جبکہ 407 کمیونٹی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پشاور میں پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہو گا اور اس کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ڈیوٹی نہ دینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

تازہ ترین