• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسا مے اورجیرمی کوربن مقتول صحافی کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

لندن (نیوز ڈیسک) تھریسا مے اورجیرمی کوربن نئے آئی آر اے کی جانب سے قتل کی گئی مقتول صحافی بیلفاسٹ میں لائرا مکی کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، اوراس کی وجہ سے درالعوام میں وزیراعظم کے وقفہ سوالات میں شرکت نہیں کرسکیں گے، مرر نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ وزیر اعظم تھریسا مے کی غیر موجودگی میں وقفہ سوالات میں وزیر اعظم کی جگہ ان کے نائب ڈیوڈ لیڈنگٹن شریک ہوں گے جبکہ جیرمی کوربن کی نمائندگی شیڈو وزیر خارجہ امیلی کوربن کریں گی، مک کی کو 18 اپریل کو پولیس اور نئے آئی آر اے کے باغیوں کے درمیان جھڑپیں دیکھنے کے دوران گولی مارکر ہلاک کیاگیاتھا۔

تازہ ترین