• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں جنگ بہت بڑی غلطی تھی، سابق امریکی وزیر خارجہ

ابو ظہبی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے تسلیم کیا ہے کہ عراق میں جنگ بہت بڑی غلطی تھی۔ ابو ظہبی انٹرنیشنل بک فیئر کے سیشن میں اپنی کتاب ’ایوری ڈے از ایکسٹرا‘ (ہر دن اضافی ہے) کو متعارف کرانے کے دوران کیری کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کی سنگین غلطیوں میں سے ایک ہے جو اس کی خارجہ پالیسی ایجنڈے میں سرزد ہوئی۔ اپنی کتاب میں جان کیری نے اس وقت کے صدر بش کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرکے عراق جنگ کیلئے سینیٹ میں ’ہاں‘ کا ووٹ دینے کے اپنے فیصلے کا ذکر کیا ہے۔
تازہ ترین