• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی کامیاں میر ہسپتال کااچانک دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورصالحہ سعید نے میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی حاضری کو چیک کیااورادویات کے سٹاک کو چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال میں آئے مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیااورمریضوں سے ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی مفت ادویات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے آئی سی یو، نرسری وارڈ، جنرل وارڈ، گائنی وارڈ اور انتظار گاہ کا مکمل جائزہ لیا۔انہوں نے واش رومز میں ناقص صفائی پر فوری صفائی ستھرائی کروانے کی ہدایت کی اورڈلیوری کیسوں کی ماہانہ تعداد بڑھانے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے خواتین میڈیکل آفیسرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فوری بھرتی کرنے اوردیگر جگہوں پر گئے سویپرز کوفوری ہسپتال واپس بلانے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین