• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج عبدالرحیم نے قتل اور پولیس مقابلے کے دو ملزمان کو ٹھوس شہادتیں نہ ہونے پر بری کر دیا، تھانہ چونترہ میں آٹھ اپریل 2018کو درج ہونے والی رپورٹ کے مطابق خوشاب کے علاقہ میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ریڈ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا ، پولیس نے کارروائی کی تو تین حملہ آور کار میں ہی جاں بحق جبکہ دو فرار ہوگئے جنہیں بعد میں گرفتار کیا گیا، محمد راشد اور عبدالرئوف نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔
تازہ ترین