بالی ووڈ اداکار سلمان خان دبنگ فرنچائز کی تیسری فلم ’دبنگ 3‘ کا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے یہ بھی بتادیا کہ فلم کب ریلیز کی جائے گی۔
سلمان خان نے سوشل میڈیا پر’’چلبل پانڈے از بیک‘‘ کیپشن کے ساتھ پولیس یونیفارم کی تصویرشیئر کی ہے جس پر فلم کی ریلیز تاریخ 20دسمبر تحریر ہے۔
دبنگ 3 کے ہدایت کار پربھو دیوا ہیں اوریہ 2012ء میں ’دبنگ 2‘ کے بعد دبنگ سلسلے کی پہلی فلم ہے، جبکہ اوریجنل دبنگ 2010ء میں ریلیز ہوئی تھی۔