• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا اور رنبیر پھر ایکساتھ کس فلم میں جلوہ گر ہونگے؟

بالی ووڈکے اداکار رنبیر کپور اوراداکارہ دیپیکا پاڈوکون پھر ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی پسندیدہ ترین جوڑی رنبیر کپور اور دیپیکا پاڈوکون ایک بار پھر ایک ہی فلم میں نظر آئے گی ,جس کے ہدایت کار انوراگ باسو ہیں۔

دیپیکا اور رنبیر اس سے پہلے 3 فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جن میں ’بچنا اے حسینو!‘، ’تماشہ‘ اور بلاک بسٹر فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ شامل ہیں۔

ناصرف لاکھوں لوگ اس جوڑی کے دیوانے ہیں بلکہ ان کے بہترین کام اور خوبصورتی کی وجہ سے دونوں اداکاروں کے انفرادی طور پر بھی پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں بے شمار پرستار ہیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا پاڈوکون، انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم میں کام کریں گی جبکہ اداکار رنبیر کپور ان کی ہدایتکاری میں 2فلموں ’برفی‘ اور ’جگا جاسوس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔


تازہ ترین