• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف بیان کے دوران ملالہ یوسفزئی کا ذکر کرنے کی وضاحت کردی۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں علی ظفر نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی بہادری سے سچ اور انصاف کے لئے کھڑی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ نے بڑی قربانیاں دیں،میشا شفیع جھوٹ بول کر ملالہ یوسفزئی کی طرح نہیں بن سکتیں۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ میشا شفیع انصاف سے بھاگ رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹی پروفائلز کے پیچھے چھپ رہی ہیں۔

عدالتی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی ظفر نے میشا شفیع پر تنقید کی اور اس دوران ملالہ یوسفزئی کا ذکر بھی کرگئے۔

سوشل میڈیا پر ان کے بیان پر تنقید ہوئی تو علی ظفر کو وضاحت دینی پڑی۔

تازہ ترین