• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ رہزنی و چوری کی 4وارداتوں میں موبائل اور قیمتی سامان چوری

پشاور (کرائمز رپورٹر) پشاور میں تھانہ یکہ توت کی حدود میں نوجوان سے سینٹ جانز ہائی سکول کوہاٹی کے قریب گن پوائنٹ پر مسلح راہزنوں نے موبائل چھین لیا۔ جبکہ خان مست کالونی میں رات کے وقت نامعلوم راہزن گن پوائنٹ پر ٹائون ممبر عمران سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ یکہ توت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب تھانہ پشتخرہ کی حدود میں وکیل نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ کنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ ہے اس کی ہیوی مشینری گودام میں کھڑی تھی گزشتہ رات نامعلوم ملزمان وہاں کھڑے ایکسویٹرز سے بیٹریاں اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔ شعیب خٹک ولد زیب اللہ خٹک نے گلبہار پولیس کو بتایا کہ وہ گلبہار نمبر 2 میں گلی میں جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو راہزن اس سے گن پوائنٹ پر ایک عدد قیمتی موبائل اور 20 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین