کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد ، ضلعی معاونین، مولانا محمد ہاشم خشکی ، مولانا محمد ایوب ایو بی، مولانا، مفتی عبدالسلام، حاجی قاسم خان خلجی مولانا ، مولانا جمال الدین حقانی، مولانا حافظ مسعود احمد ،حاجی نعمت اللہ ملاخیل،حاجی بشیراحمدکاکڑ،،مولانا علی محمدمہترزئی حا فظ حافظ عبدالقادر حافظ تاج الدین حافظ خلیل احمدسارنگزئی مولانا فیض محمدفیضان مفتی ابوبکر حافظ شبیراحمدمدنی، مولانا دوست محمد ،عزیز الرحمن مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا حکیم حبیب اللہ عزیزی،میرفاروق لانگو،میرسرفرازشاہوانی اورظفراللہ کاکڑحافظ دوست مفتی احسان الحق حقانی نے، کہا ملک جس مقدس نام پر حاصل کیا گیا تھا اس اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جمعیت علمائے اسلام اپنا آئینی حق حاصل کرکے رہے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اور بقا کے لئے، علما ئےکرام نے اپنے جانو ں کا نذرانہ پیش کیا اور آج بھی ملکی سالمیت اور ریاست کے دفاع کے لیے جمعیت علمائے اسلام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ مولوی نام ہے ملکی سالمیت کا مولوی نے ہمیشہ ملکی استحکام و سالمیت کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔جمعیت آج مسجد کی بقاکی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام 14 جولائی کو کوئٹہ کے سرزمین پر تاریخ کا سب سے بڑا ناموس رسالت ملین مارچ کا انعقاد کرینگے، ناموس رسالت، ملین مارچ قادیانی نواز حکمرانوں اور ، قادیانیوں کے خلاف اعلان جنگ ہوگا۔