• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مریخی زلزلے کی پہلی ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی

چند روز قبل ناسا نے سیارہ مریخ پر ایک جدید ترین خلائی جہاز ’’انسائیٹ مارس لینڈ ‘‘ نے پہلی مرتبہ مارس کوئیک (مریخی زلزلے ) کو ریکارڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی گڑ گڑاہٹ بھی ریکادڑ کی ہے۔ماہرین کے مطابق اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ سر خ سیارہ مریخ اب بھی ارضیاتی طور پر سر گرم ہے ۔اس سے پہلے ماہرین کا اندازہ تھا کہ مریخ پر رونما ہونے والے زلزلے کے جھٹکے اس پر چلنے والی ہوا یا فضا کی بجائے اندرونی زلزلوں سے واقع ہورہے ہیں اور اب یہ بات صحیح ثابت ہوچکی ہے ۔سائنس دانوں کو اُمید ہے کہ مریخ پر رونما ہونے والی زلزلوں کو جان کر ہم اس کی اندرونی ارضیاتی ساخت کو سمجھ سکتےہیں ۔انسائیٹ خلائی جہاز گزشتہ برس نومبر میں مریخ پر اتراتھا ،اسے خاص طور پر مریخ کی اندرونی خبر دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔یہ خلائی جہاز مریخ کا اندرونی در جہ ٔ حرارت ،مٹی کی کیفیت ،اس کی گردش اور زلزلے کی سر گر میوں پر تحقیق کے لیے بنایا گیا ہے ۔انسائیٹ میں نصب سیسمک ایکسپیر یمنٹ فار انٹیر یئر اسٹرکچر (ایس ای آئی ای ایس ) نے مریخی آواز رواں ماہ ہی ریکارڈ کی ہے ۔ ایس ای آئی ای ایس ٹیم کے سر براہ فلپ لاگنون کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے ہم اس سگنل کےمنتظر تھے، یہ بات خوش آئند ہے کہ مریخ اب بھی ار ضیاتی لحاظ سے سر گرم ہے اور اس کے ذریعے مریخ کی اندرونی کیفیت کو جاننے میں بھی مدد ملے گی ۔ اس خلائی جہا زسے وابستہ مرکزی سائنس دان بروس بینرٹ کے مطابق اب تک مریخ پر اس کے پس منظر کی آوازیں ہی ریکارڈ ہوئی تھیں لیکن اب پہلی مرتبہ ہم مریخی زلزلوں پر تحقیقات کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین