لاہور/اسلام آباد(نمائندگان جنگ) سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جوہر ہاکی گراؤنڈ سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔سلیکشن کمیٹی نے کیمپ کے لیئے کھلاڑیوں کی تعداد شارٹ لسٹ کر کے 33 کر دی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اپوہ میں 6 سے 16 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ حتمی منتخب کردہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 16 مارچ سے جوہر ٹائون ہاکی گراؤنڈ میں لگایا جائے گا۔ جونیئر ٹیم قومی سینئر ٹیم کے علاوہ روس کی ڈائنامو فیلڈ ہاکی کے ساتھ کراچی میں سیریز بھی کھیلے گی۔روسی ٹیم کے دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔