• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹار وارز کے کردار ڈارتھ ویڈر کا کاسٹیوم نیلامی کیلئے تیار


اسٹار وارز فلم اور اسکے کرداروں کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کی مناسبت سے مختلف اشیاء بھی تیار کی جاتی ہیں جو مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں بھی اسٹار وارز کے مشہور کردار ڈارتھ ویڈر کا کاسٹیوم نیلامی کیلئے تیار ہے۔

1979میں اسٹار وارز ٹیم کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا 17پیس پر مبنی یہ کاسٹیوم مختلف ایونٹس میں نمائش کیلئے پیش کیا جاچکا ہے۔ آکشن ہاؤس کے مطابق یہ کاسٹیوم 14مئی کو نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا جو کہ 1سے 2ملین امریکی ڈالر میں فروخت ہونے کی توقع ہے۔

تازہ ترین