• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمےخلیل زاد کی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات،افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امریکی خصوصی مشیر برائے افغان امن مذاکراتی عمل زلمےخلیل زاداور پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ
برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز پیر کو اسلام آباد پہنچ گئے، زلمے خلیل زاد نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغا نستان میں سیاسی صورتحال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سیکرٹری خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لئے پرعزم ہے، اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کا قریبی روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔دریں اثناامریکی وفد نے ایلس ویلز کی قیادت میں مشیر امورخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی، جس میں تجارت ، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر گفتگو ہوئی ، مشیر امور خزانہ نے کہا دونوں ملکوں کو آگے بڑھنے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے،۔
تازہ ترین