• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کی قانونی ٹیم کا ردعمل سامنے آگیا

گلوکار علی ظفر کی قانونی ٹیم کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

علی ظفر کے وکلا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت نےحکم جاری کیا کہ میشا شفیع پرنٹ،الیکٹرانک یا سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف نہیں بولیں گی، میڈیا پر تشہیر کے باوجود میشا شفیع نے نوٹس وصول نہیں کئے۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ میشا شفیع کی لیگل ٹیم نے مواقع ملنےکے باوجود علی ظفر کی طرف سے پیش گواہوں پر جرح نہیں کی،جس پر عدالت نےمیشا شفیع کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،اگر یہ تاخیری حربے نہیں تو اسے کیا کہیں گے؟

بیان میں کہا گیا کہ یہ جواب میشا شفیع کی لیگل ٹیم کی طرف سے میڈیا پر دیئے گئے جھوٹے بیانات کے جواب میں دیا جارہا ہے، علی ظفر ایسے بیانات پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین