امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت کےپاس کوئی اختیار نہیں۔ نو ماہ میں کوئی قانون سازی نہیں کی گئی،پانچ سال تک حفیظ شیخ کےخلاف چیخیں مارنے والوں نے اسی کو وزیر خزانہ بنادیا۔
سوات کے شہر مینگورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت مشرف اور دیگر حکومتوں کے نقش قدم پر رواں دواں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں،قرضوں پر قرضے لئے جارہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کو صدارتی نظام کی نہیں اسلامی نظام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج بھی ہمارے بچے غیروں کی زبان میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔