کراچی ميں بھتہ خور پھر سرگرم ہونا شروع ہوگئے، سولجر بازار ميں دو روز قبل حلیم کی دکان پر بھتے کی پرچی دے گئے۔
کراچی ميں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے بھتہ خور پھر سرگرم ہو رہے ہیں،سولجربازارميں دوروز قبل بھتہ خورحليم کی دکان ميں کاؤنٹرپرموجود شخص کو لاکھوں روپے بھتے کی پرچی دے گئے۔
جیو نیوز کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی میں ایک ملزم کو دکان میں بھتہ کی پرچی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پرچی میں گینگ وارملزمان نے دکان کےمالک سے 15 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا اور پولیس کواطلاع کرنے پر دکاندار کوجان سےمارنےکی دھمکی بھی دی گئی ۔
بھتےکی پرچی پر دیے گئے نمبر پرگینگ وارجمیل چھانگا سے رابطے کا کہا گیاہے۔
واقعے کامقدمہ تھانہ سولجر بازارمیں بھتہ خوری اوردہشت گردی کی دفعات کےتحت درج کرلیا گیا۔