معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ کس طرح جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے ایک بیانیہ گھڑاگیا۔
اس بیائیے میں ان خواتین کی تصاویر کو استعمال کیا گیا جنھیں اس کا علم بھی نہیں تھا۔
اپنے ایک ٹیوٹر پیغام میں ٹاپ لولی ووڈ ادکار کا کہنا تھا کہ جنھوں نے ان سوشل میڈیابیانئے کو ٹیگ کیا وہ بھی اسے اچھی طرح سمجھ گئے۔
علی ظفر نے کہاکہ اب جیساکہ قدرتی طور پر ہوتا ہے کہ یہ سارے اکائونٹس بند ہورہے ہیں کیونکہ معاملہ اب ایف آئی اے نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔