لاہور میں ایک اور بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، اس طرح لاہور میں اس سال پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے علاقے داتا گنج بخش ٹاؤن کے ایک گھر میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کیس کے سامنے آنے کے بعد رواں سال لاہور میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی۔