• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ مزدور اور ورلڈ میمن ڈے کے موقعے پر تقاریب

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں قومی دنوں کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام ہوتا رہتا ہے لیکن گزشتہ دنوں یکم مئی مزدوروں کے دن کے حوالے سے سینٹرنے پروقار تقریب کا اہتمام کرکے محنت کشوں کے دل جیت لیے۔اس حوالے سے سینٹر کے جدید ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی تو قونصلر وہاب شیخ اور ممتاز سماجی شخصیت تجمل اسحاق تھے لیکن مزدوروں کو تقریب میں شرکت کی دعوت عام دی گئی تھی ۔ صدر مرکز چوہدری خالد حسین، ڈائریکٹرز عمران رفیق، فراز احمد صدیقی، سفیر احمد ستی نے محنت کشوں کا تقریب آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

یومِ مزدور اور ورلڈ میمن ڈے کے موقعے پر تقاریب
شارجہ لیبر ڈے کے موقعے پر وہاب شیخ، چوہدری خالد حسین، عمران رفیق،
شرافت علی شاہ، حافظ زاہد علی اور یاسر صدیقی محنت کشوں سے خطاب کررہے ہیں

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت یاسر صدیقی نے حاصل کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ممتاز کمپیئر وآرٹسٹ سید شرافت علی شاہ نے سرانجام دیے۔ راجہ محمد سرفراز سابق صدر مرکز شارجہ نے خصوصی شرکت کی۔ صدر مرکز پاکستان شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے کہا پاکستانی محنت کش قوم کا سرمایہ ہیں دیار غیر میں پاکستانیوں کے بہتر امیج کو اجاگر کرنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے محنت کش اصل پاکستان کے سفیر ہیں۔ پاسپورٹ قونصلر وہاب شیخ نے بھی مزدوروں کے دن کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہاآج محنت کشوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے عظیم قربانیاں دیں ۔اس موقعے پر شارجہ سینٹر کی جانب سے محنت کشوں کے لئے ممبرشپ کو مزید آسان کردیا گیا کہ محنت کش ماہانہ 100درہم قسط پر مرکز پاکستان کے لائیو ممبر بن سکتے ہیں۔ لائیو رکن کے لئے 3لاکھ روپے کی انشورنس فری ہوگی۔ یوم مزدور کے موقعے پر مرکز نے 100سے زائد قیمتی انعامات بذریعہ قرعہ اندازی محنت کشوں میں تقسیم کئے۔ چوہدری خالدحسین اور جمیل اسحاق کی طرف سے خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بھی دیئے گئے اور اعلان کیا گیا کہ رمضان کی آمد پر مرکز پاکستان مسحقین کو رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کرے گا۔

یومِ مزدور اور ورلڈ میمن ڈے کے موقعے پر تقاریب
لیبر ڈے کے شرکاء تقریب کا ایک گوشہ

تقریب کے دوسرے دور میں محنت کشوں گلوکاروں اور فن کاروں ،امداد نیازی، حیدر علی، عمر علی، حسین، طارق عمران نے ثقافتی شخصیات انجینئر محمد ایوب، شیر اکبر آفریدی، شفیق الرحمٰن، مظاہر عادل، محمد عباس، سجاد قریشی، محمد عامر شفیق، زمرد بونیری، محمد اعظم نے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی طورپر شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ چوہدری خالد حسین کے زیراہتمام شارجہ سینٹرکوپاکستان کمیونٹی کے لئے ایک رول ماڈل بنا دیا ہے، جس پر ہر پاکستانی فخر کرتا ہے۔ لیبر ڈے کے موقعے پر پاکستان سینٹر شارجہ کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں چنارونگ پاک ایسوسی ایشن، جموں کشمیر جرنلسٹ فورم، انصاف کرکٹ کلب، اوکاڑہ کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ چوہدری خالد حسین کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد دیارغیر میں گھر والوں سے دور روزی کمانے کے لئے آنے والوں کے لئے تفریح فراہم کی جائے۔ ٹورنامنٹ کو بہترین طورپر آرگنائز کرنے میں خواجہ فاروق نے بھرپور کردار ادا کیا۔ رمضان المبارک میں محنت کشوں کے لئے اسپورٹس میلے کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ شارجہ مرکز کے دروازے محنت کشوں کے لئے ہروقت کھلے ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو تفریح مہیا کرنا ہے۔ انتظامیہ شارجہ مرکز پاکستان کی جانب سے یہ ایک پروقار اور بہترین پروگرام تھا جسے ہر سطح پر سراہا گیا اور محنت کش انعامات کے ساتھ ساتھ تفریح سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ ایسے بامقصد پروگراموں کو جاری رہنا چاہئے۔

یومِ مزدور اور ورلڈ میمن ڈے کے موقعے پر تقاریب
دبئی:ورلڈ میمن آرگنائزیشن مہمانوں اور عہدیداروں کا گروپ فوٹو

میمن کمیونٹی متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں بسلسلہ روزگار مقیم ہے۔ ہر سال ورلڈ میمن ڈے کے موقعے پر تقریبات کا اہتمام کیا جاتاہے۔ اس بار بھی شیخانی گروپ نے دبئی کے مقامی ہوٹل میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ گروپ کے چیئرمین احمد شیخانی، نائب صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن یو اے ای نے کہا کہ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کا مقصد صرف میمن بھائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، ایک ہوکر آرگنائزیشن کے تمام شعبوں میں اپنے بھائیوں کی خدمت کرنا ہے۔ تعلیم اور صحت ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ ہم اس بینر تلے آئندہ بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ شعیب اسماعیل نے آرگنائزیشن کی کارکردگی اور منصوبوں سے شرکاء کوآگاہ کیا۔ نورین درویش نے کہا کہ روزگار کے علاوہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی شادی، قرضوں میں دبے لوگوں کے مسائل اور جیلوں میں قید افراد کی ہر ممکن مدد کی جاتی ہے۔حسین لوائی نے خصوصی تعلیم، ہائوسنگ اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ مہمان خصوصی خالد ڈیڈی، جنید احمد کو بھرپور تالیوں کی گونج میں خوش آمدید کیا گیا اور ان کی آرگنائیزیشن کے لئے خدمات کو سراہا۔ ویلفیئر ٹرسٹ کے بارے میں بتایا کہ جب ہم نے آغاز کیا توہمارے پاس صرف 25افراد کا اسٹاف تھا آپ کے تعاون سے اب 3ہزار کارکن ویلفیئر کے کاموں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

یومِ مزدور اور ورلڈ میمن ڈے کے موقعے پر تقاریب
دبئی:شرکاء آرگنائزیشن کی کارکردگی سے آگاہ کررہے ہیں

ویلفیئر ٹرسٹ سے 8ملین روپے کا روزانہ کھانا سپلائی کیا جاتا ہے۔ محمود شیخانی نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے نئے اقدامات سے حاضرین کو بریفنگ دی۔ لیڈیز ونگ کی کارکردگی، رمضان کیمپ، پاکستان میں راشن بیگ کی ترسیل کے علاوہ ویلفیئر کے امور سے بھی آگاہ کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹر کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈ دی گئیں جس میں احمد شیخانی، خرم حنیف کالیا، محمود شیخانی، شعیب اسماعیل، حاجی محمد اقبال، بشیر فاروقی، ایس اقبال، رضوان حنیفی، محمد اقبال دائود، مدثہ شیخہ، شبانہ رزاق، مزمل شیخانی، راشد انور اور دیگر شامل تھے۔ آخر میں ورلڈ آرگنائزیشن یوتھ کے چیئرمین کامران غنی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ 

تازہ ترین