• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کے حکم پر دارالصحت اسپتال کھل گیا

کراچی میں 9 ماہ کی بچی نشوا ہلاکت کیس میں بند ہونے والا دارالصحت اسپتال سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کھول دیا گیا۔

سی ای او ہیلتھ کیئرکمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے حکم پر دارالصحت اسپتال کا شعبہ ڈینٹل اور او پی ڈی سیل کیا گیا تھا، جسے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر کھول دیا گیا ہے۔

9 ماہ کی نشوا کو 6 اپریل کو گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال میں داخل کیا گیا تھا،جہاں وہ غلط انجکشن لگنے کے بعد سے دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھیں۔

نشوا کو بعدازاں اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ 22 اپریل کو دم توڑ گئی تھی۔

گزشتہ روز نشویٰ کے کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت بھی ہوئی، جس میں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان ڈاکٹر عطیہ اور ڈاکٹر شرجیل کی ضمانت منسوخ کی،جس کے بعد دونوں نے کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد دوڑیں لگادیں۔

اس سے قبل دونوں ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

تازہ ترین