• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایکشن ،ایڈونچر اورکامیڈی سےبھرپورفلم ’مین اِن بلیک 4‘ کا ٹریلرجاری کردیا گیا ۔

لمبیا پکچرز کی تیار کردہ"مین اِن بلیک"فرنچائز کی1997،2002اور2012میں ریلیز کی جانیوالی تینوں کڑیاں مداحوں میں بے پناہ مقبول ہوئیں، اور یہی وجہ ہے کہ اب اس سلسلے میں مین اِن بلیک 4بھی ریلیز کی جا رہی ہے جو آئندہ سال جون میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

ہدایتکار ایف گیری گرے کی اس نئی فلم مین اِن بلیک؛اسپن آف کی کاسٹ میں مرکزی کردار کرِس ہیمسورتھ اور لیام نیسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹیسا تھامسپن،ربیکا فرگیوسن،ایما تھامپسن،سرتاج گریوال،مائیکل برہان،اسٹیفن سیمپسن اور کمیل ننجیانی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

سنسنی خیز سائنس فکشن فلم کی کہانی ایک بار پھر خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے جن سے دنیا کو بچانے کے لئے خلائی مخلوق کے خلاف کاروائی کرنیوالی ایجنسی میدان میں آتی ہے۔

فلم جو 14جون کو کولمبیا پکچرز اور سونی پکچرز کے تحت نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین