• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی سعودی کمپنیوں کو بھارت میں سرمایہ کاری کی پیشکش

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی— فائل فوٹو
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی— فائل فوٹو

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سعودی کمپنیاں بھارت میں سرمایہ کاری کر کے ہماری ’وِکست بھارت‘ مہم کا حصہ بن سکتی ہیں۔

بھارتی وزیرِ اعظم آج سے سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کر رہے ہیں، انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کے اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ محمد بن سلمان دو طرفہ تعلقات کے مضبوط حامی ہیں۔

نریندی مودی نے کہا کہ سعودی کمپنیاں انفرا اسٹرکچر، لاجسٹکس، قابل تجدید توانائی، صحت، اسٹارٹ اپس اور بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں سعودی عرب مضبوط اور قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری پر بھی غور کر رہے ہیں، 2030ء تک ہمارا ہدف 500 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی حاصل کرنا ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم نے کہا کہ سپلائی چین، گرین ہائیڈروجن اور سرکلر اکانومی کے میدان میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے وسیع مواقع ہیں، انڈیا مڈل ایسٹ ورپ اکنامک کوریڈور صدیوں تک خطے کی معیشت، تجارت اور رابطوں کے لیے اہم ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کوریڈور ایشیا، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان تبدیلی لانے والا معاشی اتحاد قائم کرے گا، یہ راہداری انسانیت کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے،21 ویں صدی کا نیا شاہراہ ریشم بن سکتی ہے

بین الاقوامی خبریں سے مزید