پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ سے کوالالمپور میں ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہا کہ اسلامی فنانس میں ملائیشیا کی قیادت اور کرپٹو ریگولیشن میں پاکستان کی پیشرفت شراکت داری کی راہ ہموار کرتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا فروغ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا حصہ ہو گا۔
ملاقات کے دوران مالیاتی اداروں کے درمیان ریگولیٹری ہم آہنگی پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات کا مقصد پاکستان، ملائیشیا ڈیجیٹل فنانس پارٹنرشپ کے قیام پر مشاورت اور مشترکہ اہداف کا تعین کرنا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ شراکت داری بلاک چین ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اثاثوں، شریعت کے مطابق مالیاتی نظام کی ترقی کے لیے سنگِ میل ہے۔