• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ کیUKسے آزادی کیلئے جلوس،40ہزار افراد کی شرکت

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے آزادی کے لیے گلاسگو میں ایک بڑا جلوس نکالا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف طبقہ فکر کے تقریباً40ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے، دی آل انڈر ون بلنر The All Under One Bannerکے زیراہتمام نکالے گئے، اس جلوس میں زیادہ تر تعداد حکمران جماعت اسکاٹش نیشنل پارٹی کے افراد کی تھی جو ریفرنڈم میں45کے مقابلے میں55فیصد کے حساب سے شکست کھانے کے باوجود ابھی تک اپنے آزادی حاصل کرنے کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں اور گرمیوں میں ہر سال اسکاٹ لینڈ کے مختلف شہروں سے جلوس نکالتے ہیں، گلاسگو کا جلوس کیلون کروو پارک سے تقریباً ڈیڑھ بجے شروع ہوا، شرکا بینڈ بجاتے، اسکاٹ لینڈ کے جھنڈے لہراتے اور آزادی کے نعرے لگاتے شہر کی مصروف شاہراہوں کا چکر لگاکر گلاسگو گرین پارک میں جمع ہوئے، جہاں آزادی کے حامی مقررین نے خطاب کیا، جلوس کے لیے پولیس نے گلاسگو کی کئی سڑکوں کو بند کردیا تھا اور پولیس کی بڑی تعداد جلوس کے راستے میں موجود رہی، لیکن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
تازہ ترین