• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی پانچویں روز بھی بند

پنجاب کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈی پانچویں روز بھی بند ہے جس کی وجہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کے خلاف جاری ہڑتال ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کے باعث مریضوں کو چیک اپ کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے،پرچی کاؤنٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی احتجاج میں شامل ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دے رکھی ہے کہ جب تک اسپتالوں کی نجکاری کا عمل نہیں رکتا احتجاج جاری رکھیں گے۔

ملتان میں ڈاکٹرز کی جانب سے سول، نشتر، چلڈرن کمپلیکس، شہباز شریف، فاطمہ جناح، کڈنی سینٹر اور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈیز میں ہڑتال جاری ہے۔

فیصل آباد میں بھی ہڑتال سےالائیڈ اور سول سمیت ٹیچنگ اسپتالوں میں او پی ڈیز میں کام بند ہے۔

سرگودھا میں ینگ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ایمرجنسی وارڈ بھی بند کر دیں گے۔

صدر پی ایم اے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کے مطابق ینگ ڈاکٹرز مذاکرات کے ذریعے اپنے مطالبات تسلیم کروانا چاہتے ہیں۔

ادھر کئی شہروں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی وجہ سے مریض سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

تازہ ترین