• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیوایکشن فینسٹی فلم’ 'الہ دین‘ کی نئی جھلکیاں


ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور نئی لائیو ایکشن فینٹسی فلم 'الہ دین کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

ہدایتکارGuy Ritchieکی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی چراغ میں قید ایسے جن کے گرد گھوم رہی ہے جو احکامات بجا لاتا ہے اور جادوئی قالین پر سوار ہو کر آسمانوں پر سفر کرتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ جو بھی اس چراغ پررگڑتا ہے تو یہ جن پلک جھپکتے میں حاضر ہو جاتا ہے اور چراغ رگڑنے والے سے اس کی خواہش پوچھتا ہے۔

غیر معمولی اور حیرت انگیز صلاحیتوں کے مالک اس جن الہ دین کے گرد گھومتی فلم کی کاسٹ میں وِل اسمتھ،بِلی میگنوسن،نوامی اسکاٹ،مینا مسود،نومان ایکر،نسیم پیڈریڈ،ہتین پاٹیل اورایڈم کولن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔

فینٹسی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت 24مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین