• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں گیس ٹرانسمیشن لائن کا کام رواں ماہ مکمل کیا جائے‘شہرام ترکئی

پشاور ( نیوزڈیسک )صوابی میں گیس فراہمی کے دوسرے مرحلے میں مین ٹرانسمیشن لائن اور متعدد ذیلی لائنیں بچانے کا کام رواں ماہ مکمل کیا جائے۔ اس ضمن میں محکمہ گیس کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے سرکاری املاک، گھروں، سڑکوں اور قابل کاشت اراضی کو نقصان سے بچایا جائے جبکہ یہ کام متعلقہ محکموں کے افسران کی زیر نگرانی کیا جائے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے یہ ہدایات صوابی میں گیس فراہمی کے دوسرے بڑے منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے لیے کئی علاقوں میں کھدائی کی جا چکی ہے۔ اس موقع پر وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ مین ٹرانسمیشن لائن بچانے کا کام رواں ماہ ہی مکمل کر لیا جائے جبکہ ذیلی پائپ لائنز بچانے کا کام بھی سرعت سے مکمل کیا جائے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ گیس فراہمی صوابی کے عوام کو بنیادی سہولیات زندگی کی فراہمی کی جانب ایک قدم ہے بہت جلد صوابی کی تمام یونین کونسلوں میں گیس پہنچ جائے گی جس سے سینکڑوں دیہاتوں کے لاکھوں لوگ مستفید ہوں گے۔
تازہ ترین