سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیشی کے لیے احتساب عدالت پہنچ گئے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج ہو گی۔
آصف زرداری کو آج نیب نے بھی طلب کر رکھا ہے، سابق صدر کو ہریش اینڈ کمپنی کیس میں بلایا گیا ہے۔
اُن پر کمپنی اکاؤنٹ سے نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات چلا نے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 6 کروڑ روپے نقصان ہوا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آصف زرداری کی 15 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔