• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول فیس کیس، دیکھنا ہے عدالت نے حد کہاں لگانی ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے نجی تعلیمی اداروں کی فیس میں اضافے کے حوالے سے کیس کافیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہاہے کہ نجی اسکول 5 فیصد سالانہ اضافے کی حد مقرر کرنے کیخلاف ہیں،فیسیں مقرر کرنا عدالتوں کا کام نہیں لیکن اس امر کاجائزہ لیا جائے گا کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ قانون کے مطابق ہے یا نہیں،دیکھناہے عدالت نے فیس میں اضافے کی حدکہاں لگانی ہے،عدالت نجی اسکولوں کے معاملات آئین و قانون کے مطابق ہونے کابھی جائزہ لے گی ، سوال یہ ہے کہ کیا ایک سموسے کی قیمت بھی عدالت ہی طے کرے گی جمعرات کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو نجی اسکولوں کے وکیل نے کہاکہ 2002 ء میں بھارتی سپریم کورٹ کے 11 رکنی بینچ نے اس سے مماثلت کے حامل کیس کا فیصلہ سنایاہے۔
تازہ ترین