• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 3 بچوں میں پولیو کی تشخیص کے بعد نئی مہم چلانے کا فیصلہ

لاہور میں 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تشخیص کے بعد محکمہ صحت نے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مہم لاہور کی 94 یونین کونسلوں میں 13 سے 19 مئی تک جاری رہے گی۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں جنوری سے مئی تک 3 بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں، پولیو کا شکار ایک بچہ کینسر کی وجہ سے وفات پا چکا ہے، مہم ان علاقوں میں شروع کی جارہی ہے جہاں پولیو وائرس کا خدشہ ہے۔

محکمہ صحت نے پولیو مہم میں فرائض کی انجام دہی کے لیے 2500 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو 8 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

یہ وہی قطرے ہیں جو حج اور عمرہ کرنے سے پہلے سعودی عرب میں پلائے جاتے ہیں، پولیو ویکسین آج تک بنائی جانے والی تمام ویکسینز میں سے مستند ویکسین ہے۔

تازہ ترین