• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقعے پر تقریبات
دبئی پاکستان مرکز کے ممبران بائیکر ریلی کے شرکاء کا استقبال کررہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف، متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کے 23ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام دبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام پی ٹی آئی دبئی کے سابق صدر عرفان افسراعوان اور پی ٹی آئی ابوظہبی کے سابق صدررضوان بنگش نے کیا۔ تقریب میں نہ صرف پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے کارکنان بلکہ ہر مکتبہ فکر کے پاکستانیوں نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔ مہمان خصوصی وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسف زئی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان افسر اعوان نےکہا کہ عمران خان نے پاکستان سے کرپٹ مافیا کو ختم کرنے کے لئے 22سال مسلسل جدوجہدکی ہے۔ ہم ہر قدم پر کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں اوررہیں گے۔رضوان بنگش نے کہا عوام وزیراعظم عمران خان کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہتےہیں۔ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لئے وزیراعظم کے اقدامات کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔ وزیراطلاعات خیبرپختون خواہ شوکت یوسف زئی نے کہامیں چیلنج کرتا ہوں، جو 27کلومیٹر میٹرو لاہور میں بنی ہے۔ وہ 31ارب روپے میں بنی ہےجب کہ پشاور میٹرو 29ارب میں بنارہے ہیں۔ آج ڈالر بھی اوپر چلا گیا ہے۔ عمران خان نئے پاکستان کاخواب ضرور پور ا کریں گے۔ پاکستانی ایسی قوم ہیں جنہوں نے دہشت گردی کوشکست دی ہے۔

پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقعے پر تقریبات
پاکستان ایسوسی ایشن دبئ کے زیر اہتمام بائیک ریلی کا ایک منظر

اوورسیز پاکستانیز کا تعلیمی اداروں میں 5فی صد کوٹہ مقرر ہونا چاہئے۔ کرپشن نے آج ملک کو اس مقام پر پہنچادیا ہے۔ عمران خان کرپٹ افراد کو کبھی این آر او نہیں دیں گے۔ پاکستان اس وقت 30ہزار ارب روپے کا مقروض ہے۔ ہم 5سال میں 15سے بیس ہزار ڈالر قرضہ واپس کریں گے۔ نیا بلدیاتی نظام پنجاب کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگااورانقلاب لائے گا۔پہلےلوگ وزیروں ، ایم این اے اور ایم پی اے کے پیچھے بھاگتے تھے تاکہ ان کےکام ہوں۔ اب تحصیل اور یونین کونسل لیول پر لوگوں اور عام آدمی کے رسائی آسان ہوگی۔ ہم اتحادیوں کو منائیں گے۔ ڈاکٹر رحمینہ ظفر نے کہا قوموں پر مشکل وقت آتےہیں۔ عمران خان نےقوم سے جو وعدے کئے ہیں وہ ضرور پورے کریں گے اور پاکستان ترقی کرے گا۔ تقریب کے اختتام پر عرفان افسر اعوان ، رضوان بنگش اور دیگر کارکنان نے پی ٹی آئی یو اے ای کی جانب سے یوسف زئی کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایک گروپ جس کی قیادت حاجی میر حسن کرتے ہیں، انہوں نے بھی عمان میں یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی چیرمین اوپی سی وسیم رامے تھے جنہیں خصوصی طور پر پاکستان سے مدعو کیا گیاتھا، انہوں نے کہا کہ 25؍اپریل 1996ء کو معرض وجود میں آنے والی پاکستانی تحریک 23سالوں کاکٹھن سفر طے کرکے آج پاکستان کی حکمران جماعت بن چکی ہے۔

پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقعے پر تقریبات
پی ٹی آئی یوم تاسیس کے موقعے پر صوبائی وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسف زئی افسر اعوان اور دیگر کارکنان کیک کاٹ رہےہیں

پی ٹی آئی کے چیئرمین وزیراعظم پاکستان عمران خان، اندرون و بیرون ملک نہ صرف پاکستانیوں بلکہ عالم اسلام کے ہیرو بن گئے ہیں۔ حاجی میر حسن نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت کرپشن کا صفایا کرکے دم لے گی۔ حکومت کرپشن کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق و امتیاز کارروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کرلے گی۔ کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیںچل سکتا کرپشن کے ناسور نے نہ صرف ملکی معیشت کو ناقابل تلافی پہنچایا ہے بلکہ اداروں کو تباہ کیاہے اور عام آدمی کی زندگی کو متاثر کیاہے۔ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں چوہدری نوید چوہان ، ہمیش خان ، خیام الحق، محمد اسلم برکانی ، ڈاکٹر عمران اکبر ، وجاہت خان، ملک عابد اورکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات کی بائیکر گروپ نے ایک عظیم مقصد کے لئے 12کلومیٹر ریلی کا انعقاد کیا۔ جس میں 10ممالک کے 100سے زائد قیمتی اور جدید بائیکرز کے ساتھ شیخ سہیل بن ہاشرالڈلموک کی قیادت میںحصہ لیا۔ ریلی راس الخور سے شروع ہو کر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کا مقصد پاکستان ایسوسی ایشن کی جانب سے زیر تعمیر پاکستان میڈیکل سینٹر غیرمنافع بخش اسپتال کے لئے ہر ممکن تعاون اور جذبہ خدمت کو اجاگر کرنا تھا۔ یہ میڈیکل سینٹر تمام قومیتوں کی خدمت کرے گا۔ شیخ سہیل بن ہاشر نے پاکستان ایسوسی ایشن کی کاوشوں کی تعریف کی اور گروپ میں لڑکے اور لڑکیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریلی میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر فیصل اکرام صدر پاکستان ایسوسی ایشن نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیکل سینٹر گلف میں پہلا غیر منافع بخش اسپتال ہوگا،جوکہ غیرملکی کمیونٹی تعمیر کرے گی۔

پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقعے پر تقریبات
قونصل جنرل احمد امجد علی، شیخ سہیل بن ہاشر کو اعزازی شیلڈ پیش کررہےہیں۔ صدر PAD ڈاکٹر فیصل اکرام بھی موجودہیں

یہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ماتحت کام کرے گا۔ یہ سینٹر اگست 2019 میں کام شروع کردے گا اور پاکستان کمیونٹی کا اوورسیز میں سب سے بڑا مرکز ہوگا۔ اس موقعےپر PADکی ایک فلم بڑی اسکرین پر دکھائی گئی۔ جس میں ایسوسی ایشن کےمنصوبوں کا احاطہ کیا گیاتھا۔ اس موقعے پر قونصل جنرل احمد امجد علی نے بائیکرکمیونٹی کے جذبوں کی تعریف کی۔ جنہوں نے نوبل کاز کے لئے تعمیر ہونے والے اسپتال کی سپورٹ میں حصہ لیا جوکہ تمام قومیتوں کو صحت کے شعبے میں معیاری خدمات پیش کرےگا۔ رضوان بٹ نے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان سینٹر دبئی اور میڈیکل مرکز کے لئے ایسی ریلی کا اہتمام ہو جس میں تمام قومیتوں کے لوگ حصہ لیں۔ اس موقعے پر PAD میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ جس میں اوسطاً ہرکیمپ پر 300مریضوں کا علاج نامور اور ماہر ڈاکٹر فری کرتے ہیں۔ اب تک کیمپ میں تقریباً 26ہزار مریضوں کا مفت علاج ہوچکا ہے۔ ریلی میں شریک بائیکرز کی شرکت ان کی کمیونٹی کے لئےخدمات کے عزم کی عکاس ہے۔اس کے لئے پاکستان ایسی ایشن کےعہدیداروں کاکردار قابل تحسین ہے۔

تازہ ترین