• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا‘


وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے 6 ارب ڈالر کے معاہدے کا اعلان کر دیا۔

سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 ارب کا مالیاتی پیکیج طے پاگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر ز کے علاوہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی پاکستان کو 2تا3 ارب ڈالرز ملیں گے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بورڈ اب پاکستان سے ہونے والے مالیاتی معاہدے کو حتمی شکل دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو 3سال کے دوران 6ارب ڈالر آئی ایم ایف سے ملیں گے۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ چند سالوں سے پاکستانی معاشی حالت اچھی نہیں رہی،گزشتہ سال ہماری برآمدات اور درآمدات میں 20 ارب ڈالرز کا فرق رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے چند برسوں سے معیشت مشکلات کا شکار ہے،ہم آئی ایم ایف سے مل کر جو کام کریں گے، دنیا میں اس کا اچھا اثر جائے گا۔

تازہ ترین