• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ آج پیر کو روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے۔ وہ روس میں ایک ہفتہ قیام کرینگے۔ آصف سعید کھوسہ کی عدم موجودگی میں جسٹس گلزار احمد قائم مقام چیف جسٹس ہونگے،جسٹس عظمت سعید جسٹس گلزار احمد سے قائم مقام عہدے کا حلف لینگے۔جسٹس گلزار پیر کی صبح قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
تازہ ترین