• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈکیتی و رہزنی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، رینجرز

پاکستان رینجرز(سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکراچی کے علاقوں مبینہ ٹاؤن،درخشاں اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرکے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 6 ملزمان شعیب خان، ندیم عرف دھوبی، محمد راشد، فیضان عرف نواز عرف ہمبہ، رحمان اور امتیاز احمد کو گرفتار کیا۔

ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز اور لوٹ مارکی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نےعوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

تازہ ترین