• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت ،سعدرفیق کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ، عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع

  لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے خواجہ سعد رفیق کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیاجبکہ علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کردی ۔ تحریک انصاف کے رہنماء عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں احتساب عدالت مین پیش کیا گیا۔دوران سماعت عدالت نے نیب حکام سے استفسار کیا کہ علیم خان کیخلاف ریفرنس کی کیا پوزیشن ہے؟ جس پر نیب نے بتایا کہ بیرون ملک سے پراپرٹی کا ریکارڈ آنا باقی ہے جبکہ دیگر شواہد جمع کرنے پر بھی کام جاری ہے۔نیب نے تفصیلی ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے مزید وقت دینے کی درخواست کی ، عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے 27 مئی تک علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔دریں اثناء احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کا 2روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر تے ہوئے انہیں 14 اور 15 مئی کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد لے جانے کی اجازت دےدی۔
تازہ ترین