• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات


جاپان کے سفیر کُنینوری مستودا کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جاپان کے سفیر کُنینوری مستوداکی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، اس دوران باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے بھی آگاہ کیا۔

دوسری جانب جاپان کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

تازہ ترین