• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وِل اسمتھ کی فٹ بال اسٹار نیمار سے اچانک ملاقات

عام طور پر اسٹارز کے ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں فینز ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات اسٹار ز آپس میں بھی ایک دوسرے کے فین ہوتے ہیں۔


ہالی ووڈ کے معروف اداکار وِل اسمتھ نے پیرس کے ایک ہوٹل میں موجود فٹ بال اسٹار نیما ر جونیئر سے اچانک ملاقات کرکے انہیں حیران کردیا۔

وِل اسمتھ نیمار کے روم میں پہنچے تو وہ خوشی سے اْچھل پڑے اور انہیں خوش آمدید کہا، ول اسمتھ نے کہاکہ وہ گذشتہ 10برس سے نیما ر سے ملاقات کے خواہشمند تھے۔

اس دوران دونوں اسٹارز نے ایک دوسرے کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔

تازہ ترین