• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوریز برطانیہ کےا میرترین ہیج فنڈ کے تقریباً نصف ٹائیکونز سے کیش لے رہی ہے

لندن(جنگ نیوز) برطانوی اخبار مرر کے دعوے کے مطابق ٹوریز برطانیہ کے امیر ترین ہیج فنڈ کے تقریباً نصف ٹائیکونز سے کیش حاصل کررہی ہے اخبار کے مطابق کمپنیرز نے سینپ الیکشن کمپین سے لے کر اب تک 8ایلیٹ مین پر بھاری انحصار پر وارننگ دی ہے جن سے 2اعشاریہ 9ملین پونڈ حاصل کئے گئے ہیں اور کہا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی رائے آپ کے بنک اکائونٹ کے سائز پر مبنی ہے۔ ریسرچ کے مطابق برطانیہ کے 120امیر ترین ہیج ٹنڈ ٹائیکونز میں سے 8نے گذشتہ دو سال کے دوران ٹوریز کو کیش دیا ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ انتہائی امیر ڈونرز نے 2017 کی جنرل الیکشن کمپین سے اب تک کئی ملین پونڈ کی رقم دی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عطیات کے لئے تھریسامے کی پارٹی کس طرح امیر فنانسرز پر انحصار کرتی ہے۔ لیبر نے سنڈے ٹائمز رچ لسٹ اور الیکٹورل کمیشن کے ریکارڈز کا استعمال کرتے ہوئے اس کا تجزیہ کیا ہے شیڈو کیبنٹ آفس منسٹر جان ٹریکٹ نے کہا ہے کہ یہ حیرانی کی بات نہیں کہ ٹوریز سپررچ بینکرز، بلیئنرز اور یہج فنڈ سے فنڈ لیتے ہئے عدم مساوات سے نمٹنے میں ناکام ہوئی ہے عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ یہ افراد ٹیکس کی ادائیگی کے لئے کہاں رچسٹر کئے جاتے ہیں اور وہ کتنا ٹیکس ادا کررہ ہیں اگلی لیبر حکومت معیشت اور سیاست کو اس طرح تبدیل کرے گی تاکہ بہت سارے افراد کی حق تلفی نہ ہوسکے جو کام کرتے ہیں، دولت پیدا کرتے ہیں اور اپنے ٹیکس اد اکرتے ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ 20امیر ترین ہیچ فنڈ باسز میں سے 11نے کسی مرحلے پر ٹوریز کو عطیات دیئے ان میں سے تین جنہوں نے گذشتہ دو برس کے دوران عطیات دیئے ارب پتی ہیں۔ ایک اور میگاڈونر جو بریگزٹ کے حامی ہیں انہوں نے الیکشن سے لے کر اب تک پارٹی کو لاکھوں پونڈ دیئے۔ 2017 میں ان کو ڈونرز کے ساتھ تھریسامے ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ انہوں نے ٹاپ ٹوریز کے ساتھ ڈنر میں شرکت لیڈرز گروپ کے حصے کے طور پر کی جو ڈونرز کی کابینہ کے وزرا اور وزیراعظم تک رسائی دیتا ہے بشرطیکہ وہ پارٹی کو کم از کم 50ہزار پونڈ دیں۔48 ڈونرز نے اپریل اور جون 2018 کے درمیان ایسے ڈنرز میں شرکت کی۔ ٹوری کے ترجمان نے کہا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کو رکنیت، فنڈ ریزنگ اور عطیات سے فنڈ ملتے ہیں جن کا اعلان پوری شفافیت کے ساتھ الیکٹورل کمیشن میں کیا جاتا ہے جو انہیں شائع کرتا ہے اور وہ پوری طرح قانون کے مطابق ہوتے ہیں لیبر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال کی اوور آل رچ لسٹ میں ٹاپ پر موجود25افراد میں سے 12 کا مالی تعلق کسی نہ کسی طرح کنزرویٹو سے بنتا ہے۔
تازہ ترین