• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائن سے گزر نےوالے ٹریک پر گیٹ لگانے کیلئے ریلوے انتظامیہ کوخط

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) سکیورٹی خدشات کے پیش نظرپولیس لائن سے گزرنے والے ریلوے ٹریک کے داخلی اورخارجی راستے پرآہنی گیٹ نصب کیے جائیں۔ پولیس حکام نے ریلوے انتظامیہ کوخط لکھ دیا۔ ذرائع کے کہناہے کہ سکیورٹی خدشات اورچندروزپہلے حساس اداروں کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے بعد راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ حکام نے ریلوے انتظامیہ کولیٹربھجوایاہے۔یادرہے کہ چندسال پہلے بھی اس ٹریک کوسکیورٹی رسک قراردیتے ہوئے یہاں حفاظتی انتظامات کرنے بارے ہدایات جاری کی گئی تھیں لیکن تاحال ان پرعمل درآمدنہیں ہوسکا۔آہنی گیٹوں کی تنصیب کے علاوہ ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف پولیس لائن میں آہنی باڑلگانے کامنصوبہ بھی بنایاگیاتھالیکن مطلوبہ رقم نہ ملنے کی وجہ سے اس منصوبہ پرکام شروع نہیں کیاگیا۔
تازہ ترین