• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب زدگان بحالی فنڈز میں خورد برد کیس کی سماعت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )احتساب عدالت کو ئٹہ ٹوکے جج پذیر احمد بلو چ نے سیلاب زدگان بحالی فنڈز میں کروڑوں روپے خورد برد سے متعلق سابق ایکسیئن پی ایچ ای غلام سرور ، سابق ڈپٹی سیکرٹری قائم لاشاری، ٹھیکیدار عبد العلی و دیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی سما عت کے دوران ریفرنس میں نا مز د ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور ملزمان کو ریفرنس کی نقولا ت فرا ہم کی گئی بعد ازاں ریفرنس کی سما عت کو 3جون تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ محکمہ پی ایچ ای اور محکمہ خزانہ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ 14 اضلاع کے لئے بحالی فنڈز کروڑوں روپے خورد برد کے الزامات ہیں جس پر نیب نے ان کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے۔
تازہ ترین