• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی ایڈوانس سٹڈیز ریسرچ بورڈ کا اجلاس، 21مقالوں کی منظوری

پشاور(خصوصی نامہ نگار)پشاور یونیورسٹی کے ایڈوانس سٹڈیز ریسرچ بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈینز اور ارکان نے شرکت کی، اجلاس سات گھنٹے جاری رہا جس میں 21پی ایچ ڈی مقالوں کی منظوری اور چار سکالرز کو پی ایچ ڈی میں توسیع دی گئی جبکہ تین پی ایچ ڈی مقالوں کو مسترد کیا گیا۔ وائس چانسلر نے اجلاس ممبران کی متفقہ رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹر ڈسپلنری پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت اسکالرز پر سخت گیر شعبہ جاتی بندشوں کی بنیاد پر موضوعات کے انتخاب پر قدغن کو غیر ضروری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین